Urdu

Urdu

ہم آپ کی رازداری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

  • پروجیکٹ/منصوبے کا مقصد

    پروجیکٹ/منصوبے کا مقصد

    اس پروجیکٹ/منصوبے کا مقصد خاندانوں کی ضروریات اور فیصلہ کرنے کے عمل کو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔

  • آپ کو حصہ لینے کے لیے کیوں کہا گیا ہے؟

    آپ کو حصہ لینے کے لیے کیوں کہا گیا ہے؟

    آپ کو یہ گزارش اس لیے موصول ہو رہی ہے کیونکہ آپ 2020، 2021 یا 2022 میں پیدا ہونے والے بچے کے والدین ہیں جو ناروے میں لگ بھگ 300 بے ترتیبانہ منتخب کنڈرگارٹنز (چھوٹے بچوں کے اسکول) میں سے ایک میں شرکت کرتا ہے۔

  • آپ کے لیے سروے میں حصہ لینے کا کیا مطلب ہے؟

    آپ کے لیے سروے میں حصہ لینے کا کیا مطلب ہے؟

    سروے میں حصہ لینا رضاکارانہ ہے۔ اگر آپ کا خاندان اس پروجیکٹ/منصوبے میں حصہ لینے کا خواہش رکھتا ہے، تو آپ یا دوسرے والدین کو SMS کے ذریعے ڈیجیٹل سروے کا لنک موصول ہوگا۔ مطالعہ ڈیجیٹل سوالنامے میں منعقد کیا جائے گا۔ سروے تقریباً 20-10 منٹ کا وقت لیتا ہے اور اس میں چند آسان سوالات کے جوابات دینا شامل ہیں۔ حصہ لینے کے لیے کسی پیشگی علم یا تیاری کی ضرورت نہیں ہے۔

     

    اگر دوسرے والدین کو سروے موصول ہوتا ہے، تو وہ آپ کے متعلق کچھ سوالات کے جوابات دے گا یا دے گی (نام اور فون نمبر سمیت) اور ہم مطالعہ کے نتائج کو شماریات ناروے کی معلومات سے جوڑیں گے۔ آپ کو اس میں حصہ نہ لینے کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔ اگر آپ شرکت نہیں کرنا چاہتے، حصہ نہ لینے کا انتخاب کرتے ہیں یا بعد میں اپنے ڈیٹا کو حذف کرنے کی گزارش کو منتخب کرتے ہیں تو آپ کے لیے کوئی منفی نتائج نہیں ہوں گے۔

     

    پروجیکٹ/منصوبے کی پوری مدت کے دوران، آپ nhh.no/forelderstudien پر والدین کے مطالعہ کی پیروی کرسکتے ہیں جہاں ہم پروجیکٹ/منصوبے کے متعلق تازہ ترین معلومات اور خبریں شائع کریں گے۔

  • ہم ذاتی معلومات کو کیسے ذخیرہ اور استعمال کرتے ہیں

    ہم ذاتی معلومات کو کیسے ذخیرہ اور استعمال کرتے ہیں

    حصہ لینے والوں کے نام، تاریخ پیدائش اور رابطہ کی معلومات کو ایک تحقیقی سرور پر اینکرپٹ/خُفیہ شدہ شکل میں ذخیرہ کیا جائے گا اور ناروے کے اقتصادیات کے سکول میں FAIR میں انتظامیہ میں صرف محدود تعداد میں لوگوں تک اسے رسائی ہو گی۔ پروجیکٹ/منصوبے میں شامل تحقیق کرنے والوں کو براہ راست قابل شناخت ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

     

    آپ اور آپ کے خاندان کے متعلق اکھٹی کی گئی معلومات عوامی رجسٹروں میں پائی جاتی ہیں جن تک شماریات سنٹرل بیورو (Statistisk sentralbyrå) کو رسائی حاصل ہے۔ ان میں اسکول کے نتائج/غیر حاضری اور تعلیم، روزگار، آمدنی اور دولت، سماجی تحفظ اور فوائد کے ساتھ ساتھ اعداد و شُمار (عمر، جنس، ہجرت اور خاندانی بناوٹ) شامل ہیں۔ ہم مطالعہ کے نتائج کو شماریات سنٹرل بیورو (Statistisk sentralbyrå) کی معلومات سے بچوں اور والدین دونوں کے لیے جوڑیں گے جب تک کہ مطالعہ ختم نہ ہو جائے (2040 کے بعد نہیں)۔ ہم مطالعہ کے نتائج کو پہلی اور دوسری جماعت میں بلدیات کے ذریعہ منعقد کئے گئے تشخیصی جانچ سے بھی جوڑیں گے۔

    پروجیکٹ/منصوبے کی اشاعتوں میں آپ کی شناخت کرنا ممکن نہیں ہوگی اور آپ کا انفرادی ڈیٹا کبھی بھی عوامی نہیں کیا جائے گا۔

  • ہمیں آپ کے متعلق ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کا حق کیا دیتا ہے؟

    ہمیں آپ کے متعلق ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کا حق کیا دیتا ہے؟

    ہم سائنسی تحقیق سے متعلق مقاصد کے لیے ڈیٹا پر کارروائی کرتے ہیں اور اس لیے کہ تحقیقی پروجیکٹ/منصوبے کو مفاد عامہ میں سمجھا جاتا ہے۔  

    ناروے کے اقتصادیات کے سکول کی جانب سے، Siktکی رازداری کی خدمات نے اندازہ لگایا ہے کہ اس پروجیکٹ/منصوبے میں ذاتی ڈیٹا پر کاروائی ڈیٹا کے تحفظ کے ضوابط کی تعمیل کرتی ہے۔

  • آپ کے حقوق

    آپ کے حقوق

    جب تک آپ کو ڈیٹا کے مواد میں پہچانا جا سکتا ہے، آپ کو اعتراض کرنے، رسائی کی گزارش کرنے، اس معلومات کو درست کرنے اور حذف کرنے کا حق حاصل ہے جس پر ہم آپ کے بارے میں کارروائی کرتے ہیں۔ اس کے بعد آپ ایک ماہ کے اندر ہم سے سنیں گے۔ ہم آپ کو ایک معقول وجہ دیں گے اگر ہمیں یقین ہے کہ آپ کی شناخت نہیں ہو سکتی یا آپ کے حقوق کو بروئے کار نہیں لایا جا سکتا۔ آپ کو ڈیٹا کے تحفظ کے اختیار سے شکایت کرنے کا بھی حق حاصل ہے کہ ہم آپ کے ڈیٹا پر کیسے کارروائی کرتے ہیں۔   

  • محفوظ معاشرہ – ہر ایک کے لیے ذمہ داری

    محفوظ معاشرہ – ہر ایک کے لیے ذمہ داری

    ہمارا معاشرہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ایک دوسرے کی دیکھ بھال کریں اور خيال رکھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناروے میں ہر ایک کا دیکھ بھال فرض ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم قتل، عصمت دری، گھریلو تشدد اور بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین مزموم حرکات کو روکیں۔ اگر مداخلت کرنا آپ کے لیے محفوظ نہیں ہے، تب بھی آپ کا فرض ہے کہ پولیس کو اطلاع دیں۔

     

    یاد رکھیں کہ روکنے کا فرض ہمیشہ رازداری کے فرض پر ترجیح لیتا ہے۔ روکنے کے فرض کے متعلق مزید معلومات کے لیے، یہاں دیکھیں۔

     

    اگر آپ کو اس بارے میں تشویش ہیں کہ آیا کسی بچے کو کافی دیکھ بھال مل رہی ہے، تو آپ کو اس کی اطلاع بچوں کے تحفظ کی خدمات کو دینی چاہیے۔ آپ کو اس بات کا یقین کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کچھ غلط ہے۔ ایک بار جب آپ نے تشویش کی اطلاع دی ہے، تو یہ بچوں کے تحفظ کی تنظیم کا کام ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ اطلاع کی کیسے پیروی کی جانی چاہیے۔ تمام سرکاری ملازمین اور رازداری کی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ متعدد نجی پیشہ ور افراد اگر کسی بچے کے بارے میں سنجیدگی سے تشویش رکھتے ہیں تو وہ بچوں کے تحفظ کی خدمات کو اطلاع دینے کے پابند ہیں۔ اطلاع دینے کے فرض کے متعلق مزید معلومات کے لیے، یہاں دیکھیں۔

  • سوالات

    سوالات

    اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا اپنے حقوق کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں، تو براہ مہربانی رابطہ کریں:

    اگر آپ کے رازداری کی خدمات کے پروجیکٹ/منصوبے کی تشخیص سے متعلق کوئی سوالات ہیں، تو براہ مہربانی ہم سے ای میل (personverntjenester@sikt.no) یا فون: 00 15 21 53 کے ذریعے رابطہ کریں۔